شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، حجر ہ شاہ مقیم( نمائندگان 92 نیوز) فصل اجاڑنے ،اراضی تنازع اور معمولی جھگڑے پر 3افراد کو قتل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ ٹھٹھہ قادر شاہ میں فصل کے اجاڑنے پر 2ملزموں نے فائرنگ کرکے کاشتکار ذوالفقار کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ فاروق آبا د کے علاقہ جنج گھر چوک کے قریب اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے محمد اسامہ کو قتل کردیا۔ اوکاڑہ میں 2گروپوں میں معمولی جھگڑے پر سوٹے چل گئے ۔اس دوران ڈنڈے لگنے سے انجمن تاجران حجرہ شاہ مقیم کاجنرل سیکرٹری طارق ندیم مہر دم توڑ گیا۔