لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم کے پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں آگاہی بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں تاکہ شہری ادارے کے بارے میں کسی بھی قسم کی شکایات کا اندراج کروا سکیں،اس آگاہی مہم کے ذریعے مریضوں،اُن کے لواحقین اور جنرل پبلک کو موقع حاصل ہوگا کہ وہ پی آئی این ایس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کر سکیں جس کیلئے بینرز پر متعلقہ فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹ کے لنک درج کیے گئے ہیں۔