لاہور (شوبز دیسک ) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بننے کا دور بلا تعطل چلے گا تو فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے گی ،فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگوں کو اتحاد کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔ میرا تجربہ ہے کہ جو انسان رسک نہیں لیتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج شوبز میں موجود ہر فنکار جو کچھ بھی ہے وہ پاکستان اور اس کی عوام کی وجہ سے ہے اس لئے ہمیں اپنے ملک کو ترجیح دینی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ شوبز اور نجی زندگی کی مصروفیات میں کوئی کمی نہیں آئی اور ہر انسان کی طرح میں بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتا ہوں اور بے پناہ کامیابیاں ملی ہیں۔