اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی) وزارت بحری امور سر توڑ کوششوں کے باوجود وزارت خارجہ کے ٹھوس موقف اور دوٹوک مخالفت کے باعث بھارتی سمندر پورٹ سٹیٹ کنٹرول ایم اویو پر دستخط کی منظوری حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ وزارت خارجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی سمندر ایم اویومیں شریک ممبران،بھارتی اثرورسوخ اور دوطرفہ سیاسی صورتحال میں معاہدہ ممکن نہیں۔ وفاقی کابینہ نے بھارتی سمندر ایم او یو دستخط کی بجائے سعودی عرب ریاض ایم اویو دستخط کی منظوری دیدی۔ وزارت خارجہ کی مخالفت کے بعد وزارت بحری امور نے بھارت کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے دوبارہ سفارش کی۔وزارت خارجہ نے وزارت بحری امور کی جانب سے دوسری سفارش کی بھی مخالفت کردی۔وزارت بحری امور نے دوسری ترجیح سعودی عرب ریاض ایم اویو پر دستخط کی سفارش کی۔وزارت بحری امور نے بھارت اورسعودی عرب ریاض دونوں کیساتھ ایم او یو پر دستخط کی بھی سفارش کی۔ وزارت دفاع کی جانب سے بھارتی سمندر ایم اویو پر دستخط کرکے ممبر بننے کی بجائے مبصر بننے کی تجویز دی گئی۔ 92نیوز کوموصول دستاویز کے مطابق وزارت خارجہ نے وزارت بحری امور کی بھارت اور سعودی عرب دونوں کیساتھ ایم اویو پر بھی اتفاق نہیں کیا۔پورٹ سٹیٹ کنٹرول ایم او یو پر پاکستان کے علاوہ خطے کے تمام ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ ایم اویو پر دستخط کے بعد پاکستان میں غیرمعیاری شپنگ کا خاتمہ،بحری حفاظت اور شپنگ عملے کے حالات بہتر ہوجائینگے ۔عالمی ماہرین شپ ماسٹر، افسران اور شپنگ آلات کا معائنہ کرنے کے مجاز ہوجائینگے ۔ وفاقی کابینہ کو بحری امور ڈویژن کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ پورٹ سٹیٹ کنٹرول انسپکٹرز کی جانب سے غیرملکی بحری جہازوں کا معائنہ کیا جاتا ہے ۔پورٹ سٹیٹ کنٹرول افسران کی جانب سے سولس،مارپول،ایس ٹی سی ڈبلیواور ایم ایل سی کے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت تحقیقات کی جاتی ہیں، بحری جہازوں کے معیار،عملے کی قابلیت کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔پورٹ سٹیٹ کنٹرول پر9علاقائی معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں۔
وزارت خارجہ کی مخالفت: بھارتی سمندر ایم او یو سفارش مسترد ،سعودی عرب ریاض ایم اویو منظور
جمعه 03 دسمبر 2021ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 03 دسمبر 2021ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں