لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں ٹیکسو ں کے نظام کو تبدیل ہو نا چا ہئے جو کہ سر مایہ کاری کے فروغ، پیداوار کو بڑھانے اور معیشت کو تر قی دے جبکہ ایف بی آرکا مو جو دہ نظام صرف محصولا ت میں اضا فہ کر رہا ہے ۔ایف بی آر سٹیک ہولڈر کیساتھ بات چیت کیلئے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرے ۔ ایف بی آر کی جانب سے سی این آئی سی کا مسئلہ کوویڈ 19 کے باوجود حل نہیں ہوا، اس معاملے نے کاروباری سرگرمیاں کم کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، ریجنل چیئرمین چوہدری سلیم بھُلراورسابق صدر میاں انجم نثار نے سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام پہلی آل پاکستان چیمبرز کانفرنس آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کوآرڈنیشن محمد علی میاں نے کہاکہ ایف بی آرکو اپنی ما ضی کی پو زیشن پر واپس آنا چا ہئے تا کہ وہ ایف پی سی سی آئی کیساتھ تجا رت، صنعت اور کاروبار کے مسائل پر بات چیت کرے ۔