ڈربن( سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے تاہم انہوں نے تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ انہوں دستبرداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل کو قیادت کے منصب کیلئے تیار کرنے کی غرض سے دستبردار ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ڈوپلیسی کو آرام کا موقع فراہم کر کے کوئنٹن ڈی کوک کو قائم مقام کپتان مقرر کیا تھا سابق کپتان نے کہا کہ میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے تمام فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا خواہشمند ہوں ۔