برسٹل (سپورٹس ڈیسک) سابق بی ڈی او ورلڈ ڈارٹس چیمپئن اینڈی فورڈھم 59 سال کی عمر میں چل بسے ۔ 2004 ئمیں بی ڈی او ورلڈ ڈارٹس فائنل میں مروین کنگ کو 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن بنے تھے ۔ فورڈھم جو دی وائکنگ کے نام جانے جاتے تھے ، نے گذشتہ چار سیمی فائنلز میں شکستوں کے بعد 17 سال میں پہلی بار لیکسائڈ میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ فورڈھم جو آنتوں کی تکلیف میں مبتلا تھے ۔