دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا خاکہ جاری کیا گیا جس میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پر آئی سی سی پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈیو ویب کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا خاکہ شیئر کیا جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا۔خاکے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سب سے نمایاں ہیں، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور افغانستان کے کرکٹرز بھی خاکے میں شامل ہیں، خاکے میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پر مداحوں کی جانب سے آئی سی سی پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔سوشل میڈیا پر کئی بھارتی صارفین نے بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔