اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) الیکشن کمیشن نے سینٹ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے مزید 51معطل ارکان کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کر دیا ، بحال ہونے والے ارکان میں وفاقی وزیر قانون سینٹر فروغ نسیم ، سینیٹرحاصل بزنجو ،سینیٹر حافظ عبدالکریم ، رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض ،سید مبین، پنجاب اسمبلی کے رکن بلال یاسین ،سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی اور دیگر شامل ہیں ،الیکشن کمیشن نے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔بدھ کو بحال ہونے والوں میں سینٹ کے 4،قومی اسمبلی کے 8 ،پنجاب اسمبلی کے 21، سندھ اسمبلی کے 9، کے پی کے اسمبلی کے 6 اور بلوچستان اسمبلی کے 4ممبران شامل ہیں ۔