اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے اب تک کی جانیوالی کاوشوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مختلف ممالک میں وطن واپسی کے منتظر ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو اب تک واپس لایا جاچکا ہے ۔اوورسیزپاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مددکی۔کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کی نوکریاں ختم نہ ہوں جولوگ باقی رہ گئے ہیں ان کی جلد واپسی کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔