لاہور( نامہ نگار، نمائندہ خصوصی سے )واپڈا پیغام یونین کے احتجاجی مظاہرہ واپڈا ہاؤس کے نتیجے میں لیسکو چیف نے بونس کیلئے لیٹر لکھ دیا ۔ مرکزی صدر پیغام یونین ایس ڈی ثاقب سے ملاقات میں چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ ان شاء اﷲ عید الااضحی سے قبل ملازمین کو بونس ادا کر دیا جائے گا۔ واپڈا ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل محمد ساجن پنہور ،توقیر اسلام ، یحییٰ گجر نے کہا کہ اسلام آباد کے آفس کو اگر لاہور والے آفس میں شفٹ کر دیا جائے تو تمام ایمپلائز کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ کیونکہ تمام جنریشن کمپنیاں جن میں جینکو- I جامشورو، جینکو - IIگڈو،جینکو - IIIمظفر گڑھ ، جینکو- IVلاکھڑا پاور سمیت دیگر سرکاری پاور ہاؤسسز مکمل طور پر بند ہیں پیغام یونین کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کم تنخواہ پانے والے ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں ورنہ پیغام یونین اگلے مرحلے میں اسلام آباد منسٹری انرجی پاور کے باہر احتجاج کرے گی ۔