کراچی(سپورٹس ڈیسک) سری لنکاسے ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستان کے پانچ پوائنٹس کم ہوگئے ۔ تاہم دو سو چوہترپوائنٹس کے ساتھ سرفراز الیون ٹاپ پوزیشن بر قرار رکھے ہوئے ہے ۔ سری لنکانے ایک درجہ ترقی کرلی ہے ۔ سری لنکاکے ہاتھوں کلین سویپ سے پاکستان کے 5پوائنٹس کم ہوگئے ہیں ، تاہم ٹاپ پوزیشن برقراہے ۔ دوسرے نمبر پرفائزانگلینڈ پرگرین شرٹس کواب بھی آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔ جنوبی افریقہ تیسرے ،بھارت چوتھے ، آسٹریلیا پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پرہے ۔ کلین سویپ فتح کی بدولت سری لنکانے اورافغانستان کوپیچھے چھوڑ کرساتویں نمبر پرترقی کرلی ہے ۔بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم بدستورٹی ٹونٹی کے نمبرایک بیٹسمین ہیں۔ فخرزمان تین درجہ نیچے چودہویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔