اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وائٹ کالر میگا کرپشن کے مقدمات اولین ترجیح ہیں۔ عوام کی لوٹی گئی رقم جلد عوام کو واپس کریں گے جبکہ میگا کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے 900 ارب روپے کے میگا کرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کرپشن سے پاک پاکستان نیب کا ایمان قرار دیا۔چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ قومی احتساب بیورو نے قیام سے اب تک326 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ۔ گزشتہ 20 ماہ میں نیب نے قومی خزانے میں 71 ارب روپے جمع کرائے ہیں۔ بدعنوانی کے 600 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے ۔ 900 ارب مالیت کے 1 ہزار223 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔