لاہور،کراچی (نیٹ نیوز، صباح نیوز) بھارتی حکام کی جانب سے واہگہ بارڈر پر روکے جانیوالا 12 سالہ صبیح اجازت ملنے کے بعد پاکستان پہنچ گیا ۔ کراچی کا 12 سالہ صبیح دل کی سرجری کیلئے بھارت گیا تھا جہاں سے واپسی پر بھارتی حکام نے اسے اٹاری بارڈر پر روک لیا۔صبیح کے والد شیراز اور اہلخانہ نے وزیراعظم ، وزیرخارجہ سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت سے رابطہ کرکے پاکستان آنے کی اجازت دلائی جائے ۔بھارت نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان کیساتھ بارڈر بند کر دئیے تھے جسکے بعد پاکستان نے بھی بھارت کیساتھ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔بارڈر بند ہونے کے باعث بھارتی حکام نے 15 پاکستانیوں کو واپس جانے سے روک دیا تھا جو علاج معالجے اور دیگر معاملات کیلئے بھارت گئے تھے ، ذرائع کے مطابق ان میں 3بچے اور 7 خواتین بھی شامل تھیں۔