لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فیصل واڈا کو وزارت سے الگ کیا جائے ۔ وزراء کی بچگانہ حرکتوں سے ملک بدنام ہو رہا ہے ۔ عمران خان سے عوام کی مایوسی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل لاہور کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے آثار نظر نہیں آتے لیکن حکومتی افراتفری سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔