لاہور(کلچرل رپورٹر) فوک گلوکار واجد علی بغدادی کا نیا ویڈیو سانگ’’ساقی پیوا ڈھولا ذہن تو لے جاوے ‘‘ کو معروف آڈیو ویڈیو کمپنی نے ریلیز کردیا ہے جس کے نغمہ نگار اظہر سوالی اور ویڈیو ڈائریکٹر محبوب ملک ہیں۔اس حوالے سے واجد علی بغدادی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ریلیز کے چند دنوں بعد ہی مقبول ہوگیا ہے ۔ اس کا کریڈٹ شاعر اظہر سوالی سمیت پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے چاہنے والوں نے جس طرح سے مجھے پذیرائی دی ہے تو میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں نغمہ نگار اظہر سوالی نے ابھی تک میرے لئے جتنے بھی گیت لکھے انہیں پسند کیا گیا ۔