لاہور(کر ائم رپورٹر )شہر میں ڈاکووں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا،ذرائع کے مطابق گارڈن ٹائون کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر کے رمیز اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ80 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے باٹا پور کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر آفتاب اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر6لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، رائیونڈ سٹی میں،گلشن اقبال میں، کاہنہ کے علاقے ڈاکو تنویر اور فیملی سے 1لاکھ 60ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔چوہنگ میں مسلح ڈاکو عمیر اور فیملی سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گڑھی شاہو کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر حیدر سے 60ہزار اور موبائل فون۔مزنگ سے ڈاکو وسیم مقبول سے 40ہزار نقدی اور موبائل فون۔ اچھرہ میں زاہد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 32ہزار نقدی اور موبائل فون۔ساندہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر عاصم سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ برکی اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گاڑیاں اور شادمان۔نشتر کالونی اور داتا دربارکے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔