مکرمی ! مین جی ٹی تحصیل کینٹ ضلع لاہور کے علاقہ جات گلشن لاہور ہائوسنگ سکیم۔ الکریم گارڈن، سوتر مل سٹاپ، یادگار شہیداں سٹاپ، ملک جی گارڈن اور ملحقہ نواحی علاقہ جات میں آوارہ، بائولے اور زہریلے کتوں کی بھرمار ہے۔ یہ آوارہ، بائولے اور زہریلے کتے کئی افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر چکے ہیں جن میں خواتین، نوجوان ، چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اور ضعیف العمر افراد شامل ہیں۔ مندرجہ بالا علاقوں اور نواحی علاقہ جات میں خاص طور پر رات کے اندھیرے میں یہ آوارہ، بائولے اور زہریلے کتے ہر آنے اور جانے والے راہگیروں کو کاٹنے کو دوڑتے ہیں۔ مین جی ٹی روڈ تحصیل کینٹ ضلع لاہور کے مندرجہ بالا علاقہ جات اور نواحی علاقہ جات میں ہر سڑک پر اور ہر گلی کی نکڑ پر آوارہ ، بائولے اور زہریلے کتوں کے پورے پورے ’’خاندان‘‘ پوری آب و تاب کیساتھ اپنے ’’شکار‘‘ کے لیے ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ لاہو کے ارباب اختیار و اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر مین جی ٹی روڈ تحصیل کینٹ ضلع لاہور کے مندرجہ بالا علاقہ جات اور ملحقہ نواحی علاقہ جات سے آوارہ، بائولے اور زہریلے کتوں کو فوری طور پر اور ہنگامی بنیادوں پر تلف کرائیں۔ (شہزادہ احمد شیخ لاہور کینٹ)