لاہور(کامرس رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب نے تیلدار اجناس کی پیداوار کے قومی منصوبہ کے تحت پیداواری مقابلہ برائے کینولہ کیلئے صوبہ بھر سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اس ضمن میں 3 یا 3 ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت اراضی کے مالک مرد/ خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے کاشتکار بھی اہل ہیں نیز مزارعین / ٹھیکیدار بھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق کروانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈویژنل ڈائریکٹر کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں - فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ مکمل درخواستیں اپنی تحصیل کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ) توسیع( کے دفاتر میں مقابلہ میں حصہ لینے والے خواہشمند کاشتکار 15 تا 31 دسمبر 2019 تک جمع کروا سکتے ہیں۔