لاہور( این این آئی )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شریف کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمٰن لاہور میں موجودگی کے دوران سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف سے ملاقات کا ارادہ رکھتے تھے اور اس حوالے سے ن لیگ کی قیادت کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ تاہم نواز شریف کی صحت کے پیش نظر ڈاکٹرز کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔دریں اثنا فضل الرحمٰن نے صدرن لیگ شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انکے بڑے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا او رانکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔فضل الرحمٰن نے لاہور میں ن لیگ کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکا کا بھرپور استقبال کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا ۔