لاہور(اپنے رپورٹر سے ) واسا انتظامیہ کی جانب سے انکوائری آفیسرز کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے شعبہ ایڈمن نے محکمانہ انکوائری کرنے والے تمام افسران کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری مقررہ وقت پر مکمل کی جائے ، انکوائری میں تاخیر پر کارروائی ہوگی۔ یہ مشاہدے میں آیا کہ افسر ذاتی شنوائی کے لئے مختص دن پر شنوائی نہیں کرتے ۔