لاہور(اپنے رپورٹر سے ) واسا کے شعبہ ریونیو کے بلنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس مد میں وائس چیئر مین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی موجودگی میں آئی ٹی کمپنی کے وفد نے پریزینٹیشن دی۔ اس حوالے سے وائس چیئر مین واسا شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ صارفین کی بہترین خدمت کیلئے واسا لاہور کوشاں ہے ۔ واسا کے موجودہ بلنگ سسٹم کو ایپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ آئی ٹی سے لیس بلنگ سسٹم کے ذریعے صارف نئے کنکشن کی درخواست آن لائن جمع کروا سکیں گے ۔ مزید تمام اقسام کی درخواستیں اور شکایات آن لائن جمع کی جاسکیں گی۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر محمد نوید مظہر بھی موجود تھے ۔