واشنگٹن(شوبز ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے سانولے اور گندمی رنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے گہرے رنگ کا احساس انہیں ان کی والدہ اور خالہ کی باتوں سے ہوا۔حال ہی میں انہوں نے وائس آف امریکہ کو دئیے گئے انٹرویو میں ایک بار پھر اس بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں میں نے اپنی رنگت کے حوالے سے چھوٹی چھوٹی چیزوں کا تجربہ کیا ہے جیسے میری والدہ اور خالہ اکثر یہ کہہ کر میری گہری رنگت کا احساس دلاتی ہیں کہ بچپن میں اس کا رنگ صحیح تھا لیکن بڑے ہوکر اسے پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے ۔