لاہور( شوبزڈیسک)سینئر گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ والد کی دعائیں ان کے جانے کے بعد بھی آج تک میرے ساتھ ہیں ،ماں باپ دنیا کا نایاب تحفہ ہیں اور ہمیں ان کی زندگی میں ان کی قدر کرنی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میری بچپن سے ہی اپنے والد عالم لوہار کے ساتھ گہری وابستگی تھی اور و ہ جہاں بھی جاتے تھے میں ان کے ساتھ ہوتا تھا۔