ٹوکیو( ویب ڈیسک) جاپان میں مارکیٹنگ کمپنی نے سگریٹ نوش ملازمین کے مقابلے میں سگریٹ نہ پینے والے ملازمین کو سالانہ 6 چھٹیاں زیادہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جاپان کی مارکیٹنگ فرم کے ایک ملازم کی انوکھی ای میل نے ساتھی ملازمین کی سالانہ تعطیلات میں 6 روز کا اضافہ کروا دیا تاہم اس سے سگریٹ نوش ملازمین فائدہ نہیں اُٹھا سکیں گے ۔فرم کے ایک ملازم نے اپنے حکام کو ایک ای میل بھیجی جس میں موقف اختیار کیا کہ سگریٹ نوش ملازمین کو سگریٹ پینے کیلیے دن میں دو دو تین تین بار 15 منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے جب کہ سگریٹ نہ پینے والے ملازمین اس دوران کام کرتے رہتے ہیں۔اس وجہ سے انہیں زیادہ چھٹیاں دی جانے چاہئیں۔