اسلام آباد،لاہور (92نیوزرپورٹ،اپنے نیوز رپورٹر سے )وزیراعظم نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کے کسی بھی ٹاک شومیں شرکت پرپابندی لگادی،معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم نے فیصل واوڈا پر کسی بھی ٹاک شومیں شرکت پر2ہفتے کیلئے پابندی لگائی،وزیراعظم نے فیصل واوڈاسے ٹاک شومیں انکے رویے پروضاحت بھی طلب کرلی جبکہ فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست مقامی وکیل رانا نعمان ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی ہے ، انکا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے ، عدالت انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔