وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردو نو اح میں قومی الیکشن 2018کے سلسلہ میں پو لنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوکر شام چھ بجے تک بغیر وقفہ کے جاری رہی، مجموعی طور پر پولنگ پر امن رہی، کہیں کہیں ایکا دوکا لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار این اے 164تہمینہ دولتانہ نے اپنا ووٹ اسلامیہ سکول میں کا سٹ کیا، پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 164طاہر اقبال چودھری نے اپنا ووٹ آبائی گاؤں 47ڈبلیوی میں اپنے حامیوں کے ہمراہ کا سٹ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ پی پی 234سے میاں ثاقب خورشید نے اپنا ووٹ ایچ بلاک کے پو لنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا گرمی کی شدت کی وجہ سے لوگو ں کی اکثر تعداد نے ووٹ کا سٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب الیکشن لڑنے والے امیدواران کے حامیوں نے ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کے لیے بھرپور کو شش کی جس میں وہ خا طر خواہ کا میابی حاصل نہ کرسکے جبکہ پہلی دفعہ ووٹ کا سٹ کرنے والے نو عمر نوجوانوں نے دلچسپی سے اپنا ووٹ کا سٹ کیا۔