وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن مہم گزشتہ رات12بجے ختم ہونے کے باوجودوہاڑی کے تمام امیدواروں نے الیکشن کیمپین جاری رکھی اورضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی جاری رہی جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کی طرف سے کوئی بھی کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی جبکہ امیدوار اوران کے سپورٹر ووٹرزکواپنے حق میں ووٹ دینے کیلئے قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیئے سیاسی تجزیہ نگاروں کاکہناتھاکہ آج کادن اور رات انتہائی اہم ہے کیونکہ موجودہ الیکشن مشکل ترین الیکشن ہے اورجوبھی امیدوارووٹرزکواپنے حق میں پولنگ سٹیشنزپرلانے میں کامیاب ہوگیاوہ منتخب بھی ہوجائے گاتاہم الیکشن کیمپین کی خلاف ورزی تمام امیدواروں نے کی امیدواروں کے سپورٹران کاکہناہے کہ ووٹروں کے گھروں میں جاکرملناخلاف ورزی کے زمرہ میں نہیں آتا۔