وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وہاڑی کے گونگے بہرے افرادبھی ملک میں تبدیلی کے خواہشمندنکلے اورموجودہ الیکشن میں بھرپورحصہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حق میں الیکشن مہم میں بھی حصہ لیتے رہے اوراکٹھے ہوکرووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچے وہاڑی شہرمیں گونگے بہرے افرادکی تعداداڑھائی سوسے زیادہ ہے ، ڈیف ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدرملک ریاض نے اشاروں کی زبان میں بات کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ملک وقوم کوچوروں اورلٹیروں سے بچانے کیلئے جوکچھ کیاہے اس کی وجہ سے ہم نے پی ٹی آئی کاساتھ دیاہے اورالیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوارحلقہ این اے 164میں طاہراقبال چودھری اورصوبائی حلقہ پی پی234میں زاہداقبال چودھری کوووٹ دے کران کی کامیابی میں اپناحصہ ڈال رہے ہیں ڈیف افراد کاکہناتھاکہ جب سابقہ حکمرانوں کے بارے میں پتہ چلاکہ انہوں نے ملک وقوم کے اربوں روپے لوٹ کربیرون ملک اثاثے بنالئے ہیں اورملک وقوم کومقروض کرکے رکھ دیاہے تواسی دن سے ان سے نفرت ہوگئی ہے اس نے مزیدبتایاہماری ایسوسی ایشن کے تمام ممبران ذاتی کام کرتے ہیں اس موقع پرگونگے بہرے افراد نے ملکی سلامتی کیلئے دعابھی کی۔