لاہور(جنرل رپورٹر)وائی ڈی اے پنجاب کا وزیر اعظم عمران خان کے ڈی ایچ کیو ہسپتا لوں کے دورے کا خیر مقدم کیا گیا ۔دورے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی اور ان کی سب اچھا ہے کی رپورٹ" کا بھانڈا پھوٹ گیا۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ تمام ینگ ڈاکٹرز حسب معمول مریضوں کی خدمت میں مصروف عمل مگر بیڈز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔