وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن میں پی ٹی آئی کے کھلاڑی کاانوکھااندازعمران خان کے ایک کھلاڑی جوکہ ڈیری فارم کامالک ہے اس نے ووٹ ڈالنے کیلئے نرالہ ڈھنگ اپنایااوراپنی گائے کوسواری بناکرووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیااس دوران وہ عوام کی توجہ کامرکزبنارہا، ڈیری فارم کے مالک شہبازاکبرنے عوام کوووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے نیا انداز اختیار کر لیااس کاکہناہے کہ وہ عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہوکرپی ٹی آئی میں شامل ہوااورالیکشن کیمپین میں عوام کو ووٹ دینے کیلئے آمادہ کرتارہاآج الیکشن کے دن ساچا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے کیا انداز اختیار کیاجائے کہ عوام میں جوش وخروش پیدا ہو تو کافی سوچ وبچارکے بعد ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گائے کوسواری بنانے کافیصلہ کیاجس کوعوام نے خوب سراہاہے اورلوگ دھڑا دھڑووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشنز پر آ رہے ہیں۔