کوئٹہ (92نیوزرپورٹ) بلوچستان میں کرپشن کی انوکھی داستان منظر عام پر آگئی ، وزارت توانائی کی ناک کے نیچے 9 ہزار 92 غیر قانونی ٹیوب ویل چلانے کا انکشاف ہوا ہے ، رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی،وزارت توانا ئی کی دستاویز کے مطابق یہ ٹیوب ویل 13 اضلاع میں چلائے جارہے ہیں، سب سے زیادہ 1204 ٹیوب ویل پشین، 552 قلعہ عبداللہ، 455 مستونگ، 438 موسی خیل، 382 سکندر آباد ، 165 زیارت، 150 تربت، 145 نوشکی، 142 واشوک، 131 قلعہ سیف اللہ، 32 ژوب جبکہ 14ٹیوب ویل پنجگور میں چل رہے ہیں۔