لاہور(سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم آج گلابی رنگ سے رنگا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کو بریسٹ کینسر کی آگاہی سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میچ سے قبل بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی شرکت کریں گے ۔