لندن(92نیوزرپورٹ) کیا چین سے پہلے یورپ میں کورونا پھیل چکا تھا؟ اس سوا ل پر برطانوی سائنسدان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محقق ٹام جیفرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ کوروناوبائی شکل اختیار کرنے سے پہلے ہی دنیا میں موجود تھا، اس سے پہلے بارسلونا کے سیوریج نمونوں میں کورونا کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا،بارسلونا میں 2019 میں لئے گئے نمونوں میں کورونا موجود تھا۔