مکرمی! گزشتہ ایک دہاہی سے سا ئنس نے ترقی کی بہت سی منزلیں تیزی سے طے کیں ہیں۔ نت نئی ایجادات نے جہاں انسانی زندگی کو قدرِ سہل بنایاہے وہیں انسان کو ٹیکنالوجی پر انحصار کوبھی بڑھایا ہے۔ کوئی بھی شعبہ ہو سائنس کی ایجادات سے فیض یاب ہوا ہے۔ شعبہ ِ انفارمشن اور ٹیکنالوجی کو ہی لیجئے پاکستان میں بہت سی کمپنیوں نے آئے دن نئے سے نئے فیچر متعارف کراتے ہوئے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔ جیسا کہ آن لائن بینکنگ، شاپنگ، ٹیکسی سروس اور پی ٹی سی ایل ٹچ ایپ جن کے زریعے ہم بلوں کی ادائیگی اور دیگر سروسزگھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں اور کورونا وباء سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاط کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جہاں ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنے کی بات ہے تو سب سے پہلے ہمارے زہن میں یہ خیال بھی آتی ہے کہ ایک عام آدمی ٹیکنالوجی سے کیسے مستفید ہو سکتا ہے جب تک وہ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پاتا۔ انٹرنیٹ کا استعمال در حقیقت وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ معلومات تک رسائی ہو یا آن لائن تعلیم انٹرنیٹ وقت کی اہم ضرورت ہے مگر موبائل کمپنیاں جو انٹرنیٹ دیتی ہیں وہ عام آدمی کی گنجائش میں نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے تاہم پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ سے اس ضرورت کو کسی حد تک پوری کیا جا سکتاہے۔ اْمید ہے کہ آنے والے وقت میں جب کے وباء ختم نہیں ہوئی ٹیکنالوجی کے حصول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت عام آدمی کے لیے راستہ ہموار کرے۔ (ماہ نور بلوچ ‘ڈیرہ غاری خان)