پشاور(صباح نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ہزاروں رضا کاروں نے آزادی مارچ کے سلسلے میں قومی ترانے پر قومی پرچم کوسلامی دی،اس موقع پر پارٹی قائد فضل الرحمن بھی موجود تھے ۔ فضل الرحمٰن کے ہمراہ عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن بھی تھے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے مارچ کی سیکورٹی کے سلسلے میں اسلام آباد میں30ہزار سے زائد رضا کاروں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ رضا کاروں کی طرف سے آزادی مارچ کے پہنچنے سے تین روز قبل اسلام آباد میں بھی پشاور کی طرح قومی پرچم کو سلامی متوقع ہے ۔