لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھانے پر کہنا ہے کہ بطور فاسٹ باؤلر کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا۔ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے ، یہ وکٹ اچھی تھی، میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا۔نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نو بالز سے اعتماد میں کمی آتی ہے ، زیادہ زور لگانے سے بھی نو بالز ہوئیں، پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے ، نوبالز سے نقصان بہت ہوا، دو آؤٹ اسی کی نظر ہوئے ۔