کراچی (سپورٹس ڈیسک) ٹینس پلیئرز گریگور ڈیمتروف اور بورنا کورچ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔ دونوں کھلاڑی عالمی نمبر ایک سربین سٹار نووک جوکووچ کی دعوت پر ایڈریا ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سربیا آئے ہوئے تھے ۔ عالمی نمبر19 بلغاریہ کے گریگور ڈیمتروف کو گزشتہ روز کورونا وائرس ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا۔ کھلاڑیوں کے بیمار پڑنے کی وجہ سے ایڈریا ٹور ٹورنامنٹ کا فائنل بھی منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ 23 سالہ سربین کھلاڑی بورنا کورچ نے بھی ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔