لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار مسرور فتح علی خان کا ویڈیو گانا ’’سن سائیاں‘‘ ٹک ٹاک پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ،معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ، اریقہ حق ، جنت مرزا سمیت دیگر نے اپنی ویڈیو بنا کر گانے شائقین سے پذیرائی حاصل کرنے لگی، گلوکار مسرور فتح علی خان نے 92 نیوز سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں اپنے نئے میوزک ویڈیوز کی تیاریوں میں مصروف ہوں جبکہ مختلف ٹی وی ڈراموں کے او ایس ٹی سونگز کیلئے ریکارڈنگ میں حصہ لے رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرے گانے سن سائیاں کو سوشل میڈیا اور میوزک چینلز پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے جبکہ ٹک ٹاک پر ان دنوں ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیاہے ۔