کراچی (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے تین مرتبہ کے چیمپئن مارک سیلبی نے نیل رابرٹسن کیخلاف 13-7 فریمز سے کامیابی کیساتھ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 2010ء کے چیمپئن رابرٹسن نے لگاتار دو فریمز جیت لئے تاہم سیلبی نے اپنی فتح مکمل کر لی۔ سیلبی کا مقابلہ لاسٹ فور میں مارک ولیمز یا رونی او سلیوان سے ہوگا۔ لیسٹر کھلاڑی نے 2017ء میں آخری مرتبہ عالمی اعزاز جیتا تھا۔