ممبئی ( نیٹ نیوز) ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر بھی زیادہ عرصہ نہیں رہ پائیں گی۔متنازع بیانات سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کووڈ کو تباہ کرنے والی پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے ۔ اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام سے خفگی کا اظہار بھی کیا گیا۔اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ان کی کورونا کو تباہ کرنے سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے ۔اداکارہ نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ٹوئٹر پر دہشتگردوں اور کمیونسٹ سے ہمدردی سنی تھی لیکن یہاں کووڈ فین کلب ہے ۔کنگنا نے مزید لکھا کہ انہیں انسٹا گرام پر صرف 2 دن ہی ہوئے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ یہاں ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکیں گی۔