لاہور(پ ر ) رہنما تحریک لبیک پاکستان زبیر جٹ نے کہا ہے کہ فلسطین سے لیکر کشمیر تک آج عالم کفر امت مسلمہ پر حملہ آور ہے ، ان کا قصور صرف مسلمان ہونا ہے ، جانوروں کے حقوق کی بات کرنے والے حقوق انسانی کے اداروں، موم بتی مافیا اور عالی ضمیر کو دو ماہ سے جنت نظیر وادی کشمیر میں محصور مظلوم مسلمان نظر کیوں نہیں آرہے ہیں۔ اتحاد امت کے ذریعے ہی اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کا مقابلہ اور ان کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایل پی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زبیر جٹ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان آ کے بعد پاکستان کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ پاکستان سے ان کی محبت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شہدائکی میتوں کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹتے ہیں۔ اس لیے ان کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات دلانا ہم پر فرض ہے ۔ ان شائاللہ شہدائو کشمیریوں کی قربانیاں ضرور ایک دن رنگ لائیں گی،کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔