کراچی (کامرس رپورٹر ) ٹورازم ملائیشیا کراچی ایکسپو سینٹر میں 8تا10اکتوبر تک منعقد ہونے والے پاکستان ٹریول مارٹ میں بھرپورطریقے سے شرکت کرے گا جس میں ملائیشیا کی18 سیاحتی ادارے شریک ہورہی ہیں ، جن میں ہوٹلز، ریسورٹس، ٹریول ایجنسیز، پراڈکٹ آپریٹرز سمیت ٹورازم ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔اس موقع پر ٹورازم ملائیشیا پاکستان میں ’’وزٹ ملائیشیا 2020‘‘ کا بھی افتتاح کرے گا۔اس مہم میں پاکستان سے 81ہزار سیاحوں کی آمد کاہدف رکھا گیا ہے ۔پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے کراچی میں تعینات ملائیشین قونصل جنرل خیرالنظران عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ سال 2019میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو 62برس ہو گئے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا دونوں کے تعلقات صرف معیشت اور سیاست تک ہی محدود نہیں بلکہ تجارت ، سرمایہ کاری ، دفاع ، سیاحت اور تعلیم تک پھیلے ہوئے ہیں۔