نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے میں موسم کی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک مٹی بگولے کی صورت گول گھومتی دکھائی دی، جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی ہو۔رپورٹ کے مطابق یوں اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے سے لوگ حیران رہ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔