کراچی ( سپورٹس رپورٹر ) میانمار میں جاری آئی بی ایس ایف 6ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن پاکستان کے محمد آصف نے ایک سخت مقابلے کے بعد میانمار کے کیوئسٹ تھیٹ منلین کو5-4 کے فریم سکور سے قابو کرکے فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرالیا۔اس قبل کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کو پورامن دان جی راکول کو باآسانی5-1 سے فریم سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اب فائنل میں آج محمد آصف کا مقابلہ روایتی بھارتی کیوئسٹ لکشمن راوت سے صبح گیارہ بجے ہوگا۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایش کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے کوارٹر فائنل معرکہ میں تھائی کیوئسٹ رامن دان جی راکول کو باآسانی5-1 سے فریم مات دی ۔ محمد آصف نے (44-0(44),62 -0(62),44-31,37-39,39-17,29-18)کے فریم اسکور نے میچ اپنے نام کرکے فائنل فور میں جگہ بنائی۔سیمی فائنل میں محمد آصف نے اپنے جیت کے سفر کو برقرار رکھتے ہوئے میزبان ملک میانمار کے کیوئسٹ تھیٹ من لن کو5-4 کے فریم سکور زیر کرکے ٹائٹل کے لئے اپنی پیش قدمی کو مضبوط بنالیا ۔ محمد آصف نے ہوم سائیڈ کے پلیئرز کے خلاف ایک سخت مزاحمت کے بعد (34-33,36-29,10-37,0-58(58),55-0951) ,4-60,6-39,45-0(45),36-16) کے سکور سے زیر کرکے فائنل کا ٹکٹ کنفرم کیا۔