برازیلیہ (سپورٹس ڈیسک) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، میزبان برازیل، سپین، پیراگوائے ، جنوبی کوریا، ہالینڈ، میکسیکو، فرانس اور اٹلی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جنوبی کوریا نے پری کوارٹر فائنل میں انگولا جبکہ میکسیکو نے جاپان کو شکست سے دو چار کیا تھا، اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل ہالینڈ اور پیراگوائے کے درمیان کھیلا جائے گا، ہالینڈ نے نائیجیریا اور پیراگوائے نے ارجنٹائن کو پری کوارٹر فائنل میں ہرایا تھا۔شائقین بھی جوق در جوق میچز دیکھنے آرہے ہیں۔