لاہور( سٹاف رپورٹر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت گلبرگ کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ میں حافظ شعیب الرحمن قاسمی مہتمم دارالعلوم حنفیہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل ، ورلڈپاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتازاعوان،پیرسید ولی اﷲ شاہ بخاری، مولانا محمدمعاویہ حسن ،علامہ خالد محمود،قاری محمدمنسوب رحیمی ،حبیب الرحمن انقلابی،ملک حسیب الرحمن ،حافظ محمدیعقوب شاہ نے کہاکہ عقیدہ توحید وختم نبوت اسلام کی بنیادہیں جن پرغیرمشروط ایمان لائے بغیردین اسلام نا مکمل ہے ۔ مقررین نے کہاکہ 1973ء کے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوں اور ختم نبوت وناموس رسالتؐ قانون پرمکمل ومئوثرعملدرآمدیقینی بنایاجائے جوحکومت کا دینی وآئینی فرض ہے علماء نے وطن عزیزمیں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ارتدادی سرگرمیوں پرگہری تشویش کااظہارکیا ۔