ویلنگٹن ( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر نے ورلڈ کپ 2019 کے فاتح کے حوالے سے کہا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جاتا تو اس میں کوئی ہرج نہیں تھا۔ایک انٹرویومیں روس ٹیلر نے کہاکہ میں ایک روزہ کرکٹ میں سپر اوور کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوں۔