لندن(سپورٹس ڈیسک ) ورلڈکپ میچز کے دوران ڈرونز کی مداخلت سے نمٹنے کیلئے پلان تیار کیا جارہا ہے ۔جیل میک کریکن کی سربراہی میں کام کرنے والی سکیورٹی ٹیم ڈرون بنانے والی کمپنی، سول ایوی ایشن اور پولیس کی معاونت سے انتظامات کیلئے کوشاں ہے ۔سٹیڈیمز کی قریبی عمارات، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے ان میدانوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے جہاں سے دانستہ یا غلطی سے ڈرون اڑایا جاسکتا ہو، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صرف نشریاتی اداروں کے ڈورن ہی ہوا میں معلق نظر آئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ڈورن کی وجہ سے کم از کم ایک ہزار پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔