کراچی( سپورٹس ڈیسک )بائیں ہاتھ کے پیس بالنگ آل رانڈر سہیل تنویر نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2020پر اپنی نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں،اگرچہ وہ اپریل 2017کے بعد پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکے لیکن ان کا اصرار ہے کہ ان کے لیے اچھی فارم کے باعث انٹرنیشنل کیریئر کو نظر انداز کرنا ممکن ہی نہیں ہے ۔سہیل تنویر کے مطابق کوئی بھی بہتر مستقبل کی امید نہیں چھوڑتا اور اگرچہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں عدم شمولیت پر مایوسی ہوئی ۔